29 نومبر، 2026، 1:43 PM

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکے، بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکے، بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر آگ بھڑک اٹھی

آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں غیر قانونی بحری راستے سے گزرنے والے دو آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں اور شدید آتش زدگی کا شکار ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق، دونوں جہاز آج علی الصبح سمندری قوانین اور بحری انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے غیر مجاز جنوبی راستے سے گزر رہے تھے۔

ان میں سے ایک سپر آئل ٹینکر تھا، جو 20 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لے جا رہا تھا۔ یہ جہاز بندرگاہ خصب کے شمالی علاقے میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر دھماکے کا شکار ہوا، جبکہ دوسرا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے اس کے مشرقی حصے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

سپاہِ پاسداران کی بحریہ نے آئل ٹینکروں کے مالکان اور شپنگ کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی سینٹکام کے کمانڈروں کی یقین دہانیوں پر بھروسا کرکے اپنے جہازوں اور باقی ماندہ سرمایہ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کی یقین دہانیاں آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستوں سے محفوظ گزرنے کی ضمانت نہیں دے سکتیں اور بحری انتباہات کو نظرانداز کرنے کے نتائج بھاری اور ناقابلِ تلافی ہو سکتے ہیں۔

News ID 1943207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha